دنیا
13 جنوری ، 2016

بحیرہ جنوبی چین پر تجرباتی پرواز:چین نے فلپائن کا احتجاج مسترد کر دیا

بحیرہ جنوبی چین پر تجرباتی پرواز:چین نے  فلپائن کا احتجاج مسترد کر دیا

بیجنگ........ چین نے جنوبی بحیرہ چین میں نئے تعمیر شدہ ایئر پورٹ پرتجرباتی پروازوں کے حوالے سے فلپائن کے احتجاج کو مسترد کر دیا ہے ۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے تجرباتی پروازیں اپنے علاقے میں کی ہیں ،انہوںنے مزید کہا کہ چین کی جانب سے کی جانے والی تجربانی پروازوں کی نوعیت مکمل طور پر پیشہ ورانہ ، تکنیکی اور سول مقاصد کے لئے تھیں۔

ادھر چین نے خبردار کیا ہے کہ جاپان دیائو جزیروں کے حوالے سے اشتعال انگیز اقدامات اٹھانے سے گریز کرے ورنہ نتائج کے لئے تیار رہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین دیائو جزیروں اور اس سے ملحقہ پانیوں پر گشت کرنے کا اختیار رکھتا ہے ۔

مزید خبریں :