انٹرٹینمنٹ
18 جنوری ، 2016

آرٹس کونسل کراچی کے اسٹیج پر انورمقصود کا کھیل سیاچن جاری

آرٹس کونسل کراچی کے اسٹیج پر انورمقصود کا کھیل سیاچن جاری

کراچی......کراچی آرٹس کونسل کے اسٹیج پر آج کل انور مقصود کا ڈرامہ ’’سیاچن‘‘ پیش کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان کے بعد اب کراچی کے اسٹیج پر دنیا کے بلند اور مشکل ترین فوجی محاذ پر ڈرامہ جاری ہے۔

سیاچن کی دشواریوں کو ہلکے پھلکے مگر مؤثر انداز میں اجاگر کرنے والی اس ڈرامے کی زیادہ تر کاسٹ نئی ہے۔نو سو امیدواروں سے منتخب کئے گئے ان گیارہ فنکاروں کو سیاچین پر تعینات ہرسپاہی کے جذبات کی جاندار عکاسی کے لئے اپنے گھر اور اہل خانہ سے دور پورے 120دن کی باقاعدہ ٹریننگ کے علاوہ سیاچین کا دورہ بھی کرایا گیا۔

سارا سال سرد ہواؤں میں جکڑے سیاچین کی برف پوش چوٹیوں پر موجود فوجی جوانوں کی زندگی کے یہ تھری ڈی مناظر کراچی آرٹس کونسل میں اسٹیج کی زینت بنے رہیں گے۔

مزید خبریں :