پاکستان
21 جنوری ، 2016

عمران فاروق قتل کیس کا مفرورملزم کاشف داؤد کالج کا طالبعلم تھا

عمران فاروق قتل کیس کا مفرورملزم کاشف داؤد کالج کا طالبعلم تھا

کراچی......عمران فاروق قتل کیس کا مفرور ملزم کاشف خان کامران کراچی کے داؤد انجینئرنگ کالج کا طالبعلم تھا۔کاشف خان کامران متحدہ قومی موومنٹ کےاسٹوڈنٹ ونگ اےپی ایم ایس اوکاسرگرم کارکن بھی رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘‘ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس سے پہلے2005ءمیں کاشف کا نام ایک ہائی پروفائل قتل کیس میں سامنے آیا، 25مارچ 2005ءکو داؤد انجینئرنگ کالج کےپرنسپل ڈاکٹرسلیم چوہدری کو 3ملزمان نے قتل کر دیا گیا، جن کے قتل کا مقدمہ تھانہ جمشید کوارٹر میں ڈاکٹر سلیم چوہدری کے ڈرائیور گل نذیر شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کی تفتیشی رپورٹ میں ڈاکٹر سلیم چوہدری قتل کیس میں کاشف کا نام سامنے آیا،25 مارچ 2005ءکوکالج میں حلیم پکانے سےمنع کرنے پرمقتول سلیم چوہدری اورکاشف میں تلخ کلامی ہوئی جبکہ 25 مارچ 2005 ءکو ہی ڈاکٹر سلیم چوہدری کو قتل کردیا گیا،قتل کے بعد کاشف اور اے پی ایم ایس او کے چاروں کارکن غائب ہوگئے۔

مزید خبریں :