صحت و سائنس
21 جنوری ، 2016

بھارت:ڈاکٹروں نے آنکھ کی پتلی سے زندہ کیڑا نکال لیا

بھارت:ڈاکٹروں نے آنکھ کی پتلی سے زندہ کیڑا نکال لیا

نئی دیلی........بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی آنکھ کا آپریشن کر کے پتلی سے زندہ کیڑے کو نکال لیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک 25 سالہ مریض اس وقت ڈاکٹرز کے پاس گیا جب اس کی بائیں آنکھ میں سرخی اوربینائی میں دھندلے پن کے ساتھ ہونے والے درد کو دو ہفتے سے زائد وقت گزر گیا۔ معائنے سے پتا چلا ایک زندہ کیڑا اس کی پتلی کے درمیان میں موجود صاف اور جیلی جیسی ویٹریوس کیویٹی میں موجود ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق یہ ایک کافی لمبا زندہ کیڑا تھا جو کسی وجہ سے اندر پہنچ گیا ۔بی ایم جے کیس رپورٹس میں شائع اس کیس کے سامنے آنے کے بعد ڈاکٹروں نے اس کیڑے کو سرجری کے ذریعے نکالنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ادویات کا آنکھ پر مضر اثر بھی ہوسکتا تھا۔

آپریشن کے بعد نکالے گئے کیڑے کے معائنے سے معلوم ہوا کہ یہ لوا آئیوا نامی کیڑا ہے۔کیچوے کی نسل کا یہ کیڑا مینگو فلائی کے کاٹنے کے بعد انسانوں میں منتقل ہوجاتا ہے جس سے طبی ماہرین نے اندازہ لگایا کہ پھلوں کی خرید و فروخت کے دوران یہ کیڑا آنکھ میں داخل ہوا ہوگا اور خون کی شریانوں یا ٹشوز کی تہوں کے ذریعے آنکھ کی پتلی میں پہنچ گیا ہوگا۔

مزید خبریں :