صحت و سائنس
24 جنوری ، 2016

لاہور ، پنجاب بھر میں خشک سرد ی ،موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں !

لاہور ، پنجاب بھر میں خشک سرد ی ،موسمی بیماریاں پھیلنے لگیں !

لاہور .....لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرد ،خشک موسم نے ڈیرہ جما رکھا ہے ،خشک سردی اپنے ساتھ نزلہ ،زکام ،کھانسی اور بخارجیسی موسمی بیماریاں لے آئی ، اسپتالوں کی ایمرجنسی اور او پی ڈیز میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ۔

اس سال سردیوں نے بڑا انتظار کرایا ،آ تو گئیں مگر ابھی تک نہ تو کوئی بارش، نہ ہی بوندا باندی ۔سب کو بھیگے موسم کا انتظار ،مگر صرف دھند ، کبھی کبھی بادل اور خشک سردی ۔سردی ایسی کہ اپنے ساتھ نزلہ ،زکام ، کھانسی اور بخار لائی ،موسمی بیماریوں کے گھر گھر ڈیرے ،مرد ، خواتین ، بچے سبھی متاثر،اسپتال مریضوں سے بھر گئےَ

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں گرم کپڑوں کے ساتھ میوہ جات اور گرما گرم سوپ کا استعمال مفید رہے گا ۔

محکمہ موسمیات نے نوید سنائی ہے کہ آئندہ ہفتے بادل برسیں گے ،اور یہ بارش خشک سردی کی بیماریوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

مزید خبریں :