کھیل
25 جنوری ، 2016

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

ایڈیلیڈ......آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم ایرون فنچ جبکہ بھارتی ٹیم ایم ایس دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو 4-1 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹی 20 میچ 29 جنوری کو میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 31 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :