دنیا
25 جنوری ، 2016

3797ء میں دنیا اور5079ء میں کائنات ختم ہو گی:بابا وانگاکی پیشگوئیاں

3797ء میں دنیا اور5079ء میں کائنات ختم ہو گی:بابا وانگاکی پیشگوئیاں

صوفیہ......بلغاریہ کی خاتون بابا وانگا1996ء میں فوت ہوئی لیکن انہوں نے ٹوئن ٹاورز پر حملے اور ایشیا میں سونامی کی پیش گوئی کر رکھی تھی اور یہ پیش گوئیاں اس کی موت کے بعد پوری ہوئیں۔ انہوں نے 3797ء میں دنیا کے اور 5079ء میں کائنات کے خاتمےکی پیشگوئی بھی کی۔

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ بابا وانگا نے اور کیا کیا پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔ یہ کہانی ہے بلغاریہ کی ایک خاتون بابا وانگا کی، وانگا سکندراعظم کے دیس مقدونیہ میں1911ء میں پیدا ہوئی۔ 12سال کی عمر میں ایک طوفان اسے اڑا لے گیا، بعد میں وہ ایک جگہ پڑی ہوئی ملی، وہ زندہ تھی مگر اس کی آنکھوں میں ریت اور کنکر پڑے ہوئے تھے۔

اس روز اس کی باہر دیکھنے والی آنکھیں بند اور اندر دیکھنے والی آنکھیں کھل گئیں۔ وانگا نے پیش گوئیاں کرنا شروع کر دیں جو اکثر پوری ہوتیں۔ اس کے ابا کی بھیڑ چوری ہوئی تو اس نے وہ پتا بتا دیا جہاں چوروں نے بھیڑ کو چھپا رکھا تھا۔ سنا ہے ہٹلر بھی اس سے ملنے آیا اور ملنے کے بعد پریشان نظر آیا۔

وانگا 1996ء میں فوت ہو گئی لیکن اس کی دو بڑی پیش گوئیاں اس کی موت کے بعد پوری ہوئیں۔ ایک نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر حملے کی اور دوسری ایشیاء میں سونامی کی۔ مستقبل قریب کے لیے اس نے دو مزید پیش گوئیاں کر رکھی ہیں۔ ایک یہ کہ 2016ء میں مسلمان یورپ پر دھاوا بول دیں گے اور دوسرے یہ کہ 2018ء میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی سپرپاور بن جائے گا۔

دنیا کے خاتمے تک کا احوال جاننا ہو تو سنیے وانگا کیا کہتی ہیں، یورپ میں جنگ کے باعث 2025ء میں یہاں کی آبادی غائب ہو جائے گی۔2033ء میں قطب شمالی اور قطب جنوبی پگھل جائیں گے اور دنیا بھر میں پانی کی سطح بڑھ جائے گی۔

3797ء میں دنیا ختم ہو جائے گی مگر انسان کسی اور نظام شمسی کی طرف ہجرت کر جائے گااور کائنات ختم ہو گی 5079ء میں۔

مزید خبریں :