پاکستان
27 جنوری ، 2016

کرمنل جسٹس سسٹم ناکام ہوگیا ہے:عارف علوی

 کرمنل جسٹس سسٹم ناکام ہوگیا ہے:عارف علوی

اسلام آباد......تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ کرمنل جسٹس سسٹم ناکام ہوگیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آپریشن ضرب عضب واحد حل نہیں ہے،علما کی مدد سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف متبادل بیانیہ بنایا جاسکتا ہے۔

رانا شمیم کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں سانحہ چار سدہ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

رکن کمیٹی کشورزہرہ نے کہا کہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس چارسدہ میں منعقد کیا جائے۔ غالب خان نے کہا کہ اگر ملک میں پولیس اور عدلیہ ٹھیک ہوجائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔

عارف علوی نے کہا کہ متبادل بیانیہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے مگر ابھی تک یہ سامنے نہیں آیا، وزارت داخلہ نے اس پر کیا پیش رفت کی؟

کمیٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے حوالے سے اسے بریفنگ دے،کمیٹی نے قانون کرایہ داری کے بارے میں قانون سازی کو حتمی شکل دینے کے لیے شراکت داروں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :