27 جنوری ، 2016
واشنگٹن..........امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی وجہ سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں،کیونکہ وہ ایٹم بم بنارہا ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بیجنگ میں اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکا کی کوشش ہے کہ شمالی کوریا کو اقوام متحدہ کی ذریعے نئے جوہری دھماکے پر بھرپور جواب دیا جائے،شمالی کوریا کے خلاف پہلے سے عائد عالمی پابندیوں میں مزید سختی لائی جائے گی۔س
بعدازاںجان کیری نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ہمراہ ایک مشترکہ پیرس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک اس سلسلے میں باہمی اختلافات میں کمی کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ شمالی کوریا کے مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔ شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیوں کو روکنے کے حوالے سے چین اور امریکا میں بعض امور پر اختلافات برقرار ہیں۔
جان کیری نے بھی انہی اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ابھی ہم اس بات پر متفق نہیں کہ ’ایسا کیا کیا جائے، جو معاملے کو حل کی جانب لے جائے۔جان کیری نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکا اپنے عوام اور دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔