پاکستان
30 جنوری ، 2016

عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں، ذوالفقار مرزا

عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں، ذوالفقار مرزا

کراچی.....ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔ چوہدری نثار محب وطن شہری ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ امن کمیٹی پیپلز پارٹی کی حکومت آنے سے قبل بھی موجود تھی، یہ ہمیں ورثے میں ملی تھی۔

ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عزیر بلوچ زندہ سلامت ہے، اسے بابا لاڈلا کی طرح کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا، عزیر بلوچ کو آج بھی اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔

ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ ابھی ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے جب ان کے بیانات سامنے آئیں گے تو پھر بہت سے لوگ جو ملک سے باہر بھاگ گئے ہیں انہیں واپس لانے کا سامان ہوگا۔

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عزیر بلوچ کی گرفتاری سے پیپلز پارٹی کو کسی قسم کے خدشات لاحق نہیں ہیں۔

مزید خبریں :