انٹرٹینمنٹ
30 جنوری ، 2016

ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم

ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم

ممبئی......بالی وڈ اداکار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ میں طلاق کے بعد ایک اور جوڑا اپنی راہیں جدا کرنے والا ہے۔ اب مشہور فلمی جوڑی ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے 17سال کی ازدواجی زندگی گزارنے کے بعد اب علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ملائیکہ اروڑا اپنے چودہ سال کے بیٹے ارہان کے ساتھ اپنے فلیٹ میں منتقل ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جوڑے کے درمیان علیحدگی کی وجہ ملائیکہ کی برطانوی بزنس مین کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت ہے۔

مزید خبریں :