پاکستان
30 جنوری ، 2016

عزیر بلوچ کے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

عزیر بلوچ کے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات

کراچی......لیاری گینگ وار کا کنگ عزیر بلوچ نے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیںجن میںقتل ، اغوا اور بھتہ خوری سمیت دیگر مختلف نوعیت جرائم بھی شامل ہیں۔

عزیر بلوچ کاانکشافات میں کہنا ہے کہ لیاری کے کچھ علاقوں میں ٹارچر سیل بنا رکھے تھے ، بھتہ، اغواء،جوئے اور منشیات کے اڈوں سے حاصل رقم اعلیٰ شخصیات تک پہنچائی جا تی تھیں ،جبکہ حب اور بلوچستان میں بھی ٹھکانے تھے۔عزیر بلوچ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پیپلز پارٹی والے اس جرم کی وارداتوں سے آگاہ تھے۔

واضح رہے کہ عزیر بلوچ کو کراچی کے مضافاتی علاقے سےآج صبح گرفتار کیا گیا،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز کی پیش کردہ رپورٹ کی بنیاد پر عزیر بلوچ کو 90 روز ہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا ہے، ساتھ ہی ملزم سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا بھی حکم دیا تھا۔عزیر بلوچ کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی۔

مزید خبریں :