30 جنوری ، 2016
کراچی ......کراچی آپریشن کے کپتان وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری پر ڈی جی رینجرز نے انہیں اعتماد میں لیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز نے انہیں بتایا کہ عزیربلوچ کو ڈکیتی، قتل اور دیگرسنگین جرائم میں گرفتارکیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق انہوں نے ڈی جی رینجرزسے کہا کہ عزیربلوچ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ کہتے ہیں ان کا مؤقف تھا کہ اگر کسی سینئر سیاستدان کو گرفتار کریں تو انہیں اعتماد میں لیا جائے۔ ساتھ ہی کراچی آپریشن کے کپتان یہ شکوہ بھی کرگئے کہ لوگ کہتے ہیں عزیربلوچ تو پہلے ہی گرفتار تھا ، لیکن انہیں نہیں بتایا گیا تھا۔