01 فروری ، 2016
ماسکو........ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکارایڈورڈ اسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں۔
روسی اخبار کو انٹرویو کے دوران سابق امریکی سی آئی اے اہلکار ایورڈ اسنوڈن نے تہلکہ خیرانکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسامہ بن لادن ہلاک نہیں بلکہ زندہ ہیں اور اس وقت تک وہ سی آئی اے کے تنخواہ دار ہیں جنہیں ماہانہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم ادا کی جاتی ہے۔
اسنوڈن نے بتایا کہ میں یہ تو نہیں بتا سکتا کہ وہ اس وقت کہاں ہیں تاہم 2013 تک وہ بحراقیانوس میں جزیرہ بہاماس کے ایک گھر میں اپنی 5 بیویوں اور کئی بچوں کے ہمراہ قیام پذیر تھے۔ایورڈ اسنوڈن کے مطابق سی آئی اے کی جانب سے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا ڈرامہ رچایا گیا تاہم درحقیقت انہیں اہلخانہ سمیت جزیرہ بہاماز کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔
جب کہ اس حوالے سے ان کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اور اس پر وہ کتاب بھی لکھیں گے۔ اسنوڈن نے بتایا کہ ہر شخص صرف یہی جانتا ہے کہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کردیا گیا لیکن اسے کسی نے نہیں دیکھا اس لئے ایسے شخص کی داڑھی منڈوا کر اور کپڑے تبدیل کرکے چھپانا آسان ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن ، امریکا سے فرار ہوئے اور ان دنوں روس میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔