انٹرٹینمنٹ
03 فروری ، 2016

ہمایوںسعید اور مہوش حیات کی فلم’’دل لگی‘کا ٹیزرجاری

ہمایوںسعید اور مہوش حیات کی فلم’’دل لگی‘کا ٹیزرجاری

کراچی.... اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’دل لگی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکار کسی رومیو سے کم نہیں لگ رہے۔فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی کامیاب جوڑی ہمایوں سعید اور مہوش حیات اس ڈرامے میں رومانوی کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ڈرامے کی تیاری ہمایوں سعید کے پروڈکشن ہاؤس سکس سگما پلس نے کی جب کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ سے شہرت پانے والے ندیم بیگ اس کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔

ہمایوں سعید ایک لمبے عرصے سے ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب تھے، اس دوران انہوں نے فلم انڈسٹری کی دو کامیاب فلموں ’بن روئے‘ اور ’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ہمایوں بہت جلد ڈاکٹر حسن وکاس رانا کی فلم ’یلغار‘ میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں :