03 فروری ، 2016
ممبئی .....گذشتہ چند روز سے بھارتی میڈیا میں ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم کئی روز کی پراسرار خاموشی کے بعد ارباز خان نے بالآخر جواب دے دیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار ارباز خان نےاپنی بیوی ملائیکا سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کرنے کیلئے انوکھا انداز اپنا تے ہوئے ڈب میش کا سہارا لیا ہے اور کشور کمار کے مشہور گانے "کچھ تو لوگ کہیں گے"کی ویڈیو جاری کی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز سے بھارتی میڈ یا میں ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم جوڑے نے اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔