دنیا
07 فروری ، 2016

موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے،بارک اوباما

موسمیاتی تبدیلی بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے،بارک اوباما

واشنگٹن .........امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بارک اوباما نے اپنے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں کہا کہ آج شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی درحقیقت بہت ارزاں اور شفاف ہے ، گذشتہ سات برس کے دوران شمسی توانائی کے میدان میں ہم نے تاریخی سرمایہ کاری کی ہے جس سے نجی شعبے کے اداروں میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔

اْنھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شرح افزائش فروغ پاتا رہے اور ہم مستقبل کی فکر کرتے ہوئے اس شعبے میں سرمایہ کاری پر توجہ دیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ اس سلسلے میںجلد بجٹ تجاویز میں کانگریس کو روانہ کیجائیں گی ۔ کانگریس میں ریپبلیکن ابھی تک موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سوچ ہی رہے ہیں۔

اْن میں سے کئی ایک محسوس کرتے ہیں کہ شفاف توانائی اْن کے حلقے کے افراد کے لیے سودمند روزگار کی فراہمی کا ناقابل یقین ذریعہ ہے

مزید خبریں :