انٹرٹینمنٹ
14 فروری ، 2016

مدھوبالا، بالی ووڈ کی مارلن منرو

مدھوبالا، بالی ووڈ کی مارلن منرو

کراچی ......مدوھوبالا بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ ستارہ جو اگرچہ کم وقت کے لیے چمکا لیکن جب تک اسکرین پر رہا اس کی روشنی، لپک اور حسن نے دنیا کا دل جیت لیا ۔

ویلنٹائن ڈے پر پیدا ہونے والی مدوھوبالا کے مداح آج ان کی 83ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

وینس آف انڈیا ، مارلن منرو سے مشابہہ مدھوبالا کا اصل نام ممتاز جہاں دہلوی تھا۔حسن اور خوبصورتی کی وہ مورت جس نے دیکھا دیوانہ ہو گیا۔

مدھوبالا14فروری 1933 کو دہلی میں پیدا ہوئیں۔فنی سفر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار 1942 میں بمبئی ٹاکیز کی فلم نسبت سے کیا ۔

مدھوبالا نے 27سالہ فلمی کیریئر میں 70 سےزائد فلموں میں کام کیا ۔ محل باکس آفس پر بلاک بسٹر رہی تو مغل اعظم شاہکار قرار دی گئی۔

بہت سوں کا دل مدھوبالا پر آیا لیکن مدھوبالا کا دل دلیپ کمار پر فدا ہوا۔

دلیپ کمار اور مدھو بالا کا ملاپ مدھو کے والد کو منظور نہ تھا اس لئے ان کی شادی کشور ر کمار سے ہوگئی۔

دلوں پر راج کرنے والی مدھو بالا کے دل نے 36 برس کی عمر میں اس کا ساتھ چھوڑ دیا۔

ایسی ساحرہ جسے اس کے چاہنے والے چاہ کر بھی بھلا نہ پائیں گے۔

مزید خبریں :