14 فروری ، 2016
ریاض......سعودی عرب نے ایران میں سعودی کونسلر کے معاملات سوئٹزر لینڈ کے سپرد کر دیئے،اس بات کا اعلان سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے دارالحکومت ریاض میں کیا ۔
ریاض میں سوئٹرزلینڈ کے ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران میںسعودی کونسلر امور اور ایرانی عمرہ زائرین کےمعاملات ایران میں سوئٹرزلینڈ کا سفارتی عملہ دیکھے گا۔
سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب کی اس پیشکش کو قبول کر لیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرانے میں ثالث کا کردار ادا نہیں کر یں گے۔