انٹرٹینمنٹ
16 فروری ، 2016

رتیش دیش مکھ اور نرگس فخری کی نئی فلم’بینجو‘کی پہلی جھلک

رتیش دیش مکھ اور نرگس فخری کی نئی فلم’بینجو‘کی پہلی جھلک

ممبئی ......بالی ووڈ کی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار رتیش دیش مکھ اور نرگس فخری کی نئی فلم’بینجو‘کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے ۔

اس منظر میں رتیش کندھوں تک بال بڑھائے ہاتھ میں موسیقی کے آلے’بینجو‘ کو تھامے کسی سوچ میں ڈوبے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ایروز انٹرنیشنل کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں رتیش کے مد مقابل نرگس فخری مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں ،جس کی کہا نی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے سات سمندر پار جاتا ہے۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال ریلیز کردی جائے گی تاہم اب تک باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :