دنیا
17 فروری ، 2016

امریکا کا بحیرہ جنوبی چین میں میزائل نظام کی تنصیب پر برہمی

امریکا کا بحیرہ جنوبی چین میں میزائل  نظام کی تنصیب پر برہمی

ٹوکیو......... امریکا نے چین کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کے متنازع جزائر میں میزائل نظام نصب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یو ایس پیسفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل ہیری ہیرس نے جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں کہا ہے کہ متنازع جزائر میں زمین سے ہوا میں مار کرنے والے اس میزائل نظام کی تنصیب خطے میں اسلحے کی دوڑ کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر شی جِن پنگ نے کہا تھا کہ وہ ان جزائر میں عسکری کشیدگی پیدا نہیں کریں گے۔ ناقدین کے مطابق چین نے یہ قدم اٹھا کر علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

مزید خبریں :