انٹرٹینمنٹ
19 فروری ، 2016

یامی گوتم کی فلم’صنم رے‘کا باکس آفس پر25کروڑ سے زائد بزنس

یامی گوتم کی فلم’صنم رے‘کا باکس آفس پر25کروڑ سے زائد بزنس

ممبئی ......بالی ووڈاداکارہ یامی گوتم کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم’صنم رے 'نے باکس آفس پر ایک ہفتے میں25کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

12فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی یہ فلم 20کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی تھی۔

رومانس سے بھرپور اس فلم کی کاسٹ میں یامی گوتم کے علاوہ پلکٹ سمراٹ اور اروشی روٹیلا بھی شامل ہیں جبکہ اس فلم کی ہدایت کار دیویا کھوسلا کمار ہیں۔

فلم میں مشہور پاکستانی گلوکارفلک شبیر کے علاوہ تلسی کمار، ارجیت سنگھ، انکت تیواری اور امال ملک نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

مزید خبریں :