دنیا
25 فروری ، 2016

بھارتیوں کو امریکا سے نکال دیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

بھارتیوں کو امریکا سے نکال دیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن.......... امریکا میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اقتدار میں آتے ہی بھارتیوں کو ملک سے باہر نکال دوں گا۔

صدارتی امیدوار نے الیکشن مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جاپانی، چینی اور میکسیکو کے باشندے ہمارے ملک میں آکر مقامی لوگوں کی نوکریوں کا حق چھین رہے ہیں۔ صدارتی امیدوار نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد تمام ممالک کے باشندوں کو نکال دیا جائے گا تاکہ مقامی افراد کو نوکریاں مل سکیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ تمام لوگ ہماری نمائندگی کی بجائے اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ اقتدار میں آنے کہ بعد دوسرے ملک سے امریکا میں جاب کرنے والے لوگوں سے نوکریاں واپس لے کر امریکی عوام کو اہمیت دیں گے۔

واضح رہے گزشتہ برس جون میں صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد ٹرمپ نے چین ، جاپان ، ویتنام ، میکسیکو پر بار بار امریکیوں کی جاب چھیننے کا الزام لگایا ہے تا ہم اس مرتبہ انہوں نے بھارتیوں کو بھی شامل کرلیا ہے۔

مزید خبریں :