26 فروری ، 2016
ممبئی......بھارت کے ایک اسکول میںمضر صحت کھانا کھانے کے بعد تقریبا ً سو طالبعلموں کی حالت غیر ہوگئی ،نتیجے میں انہیں فوری اسپتال منتقل کر دیاگیا۔
بھارتی ریاست مہاراشترا کے سرکاری اسکول میں بچوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسکیم کے تحت لنچ فراہم کیا گیا تھا ، کچھ دیر بعد بچوں کو متلی اور سر چکرانے کی شکایت پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ بچوں کو مہیا کیا گیا کھانا حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف تھا۔
بھارت میں اس سے پہلے بھی کئی ریاستوں میں مفت لنچ فراہم کرنے کی اسکیم میں مضر صحت کھانا دئیے جانے پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکاہے ۔