کاروبار
01 مارچ ، 2016

فیصل آباد:تنازعہ حل نہ ہوسکا، پاور لومز فیکٹریاں 20ویں روز بھی بند

فیصل آباد:تنازعہ حل نہ ہوسکا، پاور لومز فیکٹریاں 20ویں روز بھی بند

فیصل آباد…فیصل آباد میں مالکان اور مزدوروں کے مابین تنازعہ حل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پاور لومز فیکٹریوں میں 20 ویں روز بھی کام بند ہے۔

فیصل آباد میں پاور لومز فیکٹریوں میں مشینوں کی صفائی اور بیم اٹھانے کیلئے مزدور تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ الگ عملہ بھرتی کیا جائے مگر مالکان نے یہ مسترد کردیا ہے ۔

فریقین کے اپنے اپنے مؤقف پر قائم رہنے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ بھی تنازعہ کو حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جس کی وجہ سےسدھار، رشید آباد سمیت جھنگ روڈ کے علاقہ میں ہزاروں پاور لومز مسلسل 20 ویں روز بھی بند ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی معاملہ حل کرانے کی یقین دہانی پر مزدوروں نے ایک بار پھر اپنا احتجاج مؤخر کرد یا ہے اور آج ڈی سی او آفس میں دوبارہ فریقین میں مذاکرات کا دور ہو گا۔

مزید خبریں :