انٹرٹینمنٹ
01 مارچ ، 2016

پرینکا کی فلم ’جے گنگا جل ‘کے نئے گانے ’ سب دھن ماٹی‘ کی ویڈیوجاری

پرینکا کی فلم ’جے گنگا جل ‘کے نئے گانے ’ سب دھن ماٹی‘ کی ویڈیوجاری

ممبئی ......بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ پرینکا چوپڑا کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم’جے گنگا جل‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے،ایکشن اور تھرلر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 4مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

’سب دھن ماٹی '‘کے بول پر مبنی یہ گانامعروف سنگرارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کے موسیقی سیلم اور سلیمان نے ترتیب دی ہے۔

پرکاش جھا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پرینکا ایک دبنگ پولیس افسرکے روپ میں جلوہ گر ہوں گی جو جرائم کے خاتمے کے لئے ہر ممکن کوشش کر تی ہے۔

مزید خبریں :