06 جون ، 2012
اسلام آباد…کوہستان جرگہ کیس کی ہونے والی سپریم کورٹ میں سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،سماعت چاروں لڑکیوں کوسپریم کورٹ میں پیش نہ کئے جانے پر ملتوی کی گئی ۔چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا نے عدالت یقین دہانی کرائی کہکوہستان جرگہ میں جن لڑکیوں کو سزا سنائی گئی تھی انہیں کل صبح عدالت لایاجائیگا،انہوں نے لڑکیوں کو پیش نہ کئے جانے کا عذر یہ پیش کیا کہ موسم کی خرابی کے باعث لڑکیوں کونہیں لایاجاسکا،کل عدالت میں پیش کردیا جائے گا ۔اٹارنی جنرل اورچیف سیکریٹری نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ لڑکیوں کوتحفظ فراہم کیاجائیگا۔دوسری جانبلڑکوں کے بھائی نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتاہوں لڑکیوں کوقتل کردیاگیاہے ،جبکہ سرکاری افسران وہاں سے کچھ شواہدنہیں لاسکیں گے۔