09 مارچ ، 2016
تل ابیب.........امریکا نے ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے دورے کے موقع پر امریکا کے نائب صدرجوبائیڈن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اگرا یران کی جانب سے میزائل تجربات کی تصدیق ہوگئی تومیں اس موقف کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں،جیسا کہ میں جانتا ہوں لوگوں کو ابھی اس میں شک ہے۔
تاہم اگر ایرن نے حقیقت میں جوہری معاہدے کو توڑا ہے تو ہم کارروائی کریں گے،انھوں نے واضح کیا کہ ان کی ہر طرح کی روایتی ہتھیاروں کی سرگرمی جوہری معاہدے سے باہر ہے،ہم وہاں کارروائی کریں گے جہاں یہ کی جاسکتی ہے۔