دنیا
10 مارچ ، 2016

وینزویلا کا امریکا سے سفیر واپس بلا نے کا اعلان

وینزویلا کا امریکا سے سفیر واپس بلا نے کا اعلان

کراکس ...... وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نےامریکا سے اپنے سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے پہلے وینزویلا کے وزیر خراجہ ڈیلسی روڈریگس نے بتایا تھا کہ ملک کی حکومت امریکا کی طرف سے پابندیوں کی مدت میں توسیع کے پیش نظر امریکا کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ 24 فروری کوامریکی صدر نے کیوبا مخالف پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی تھی، ساتھ ہی امریکی حکام کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی صورت حال امریکا کے لیے خطرناک ہے اور وینزویلا کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں۔

مزید خبریں :