کھیل
13 مارچ ، 2016

کولکتا:پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایڈن گارڈن میں پریکٹس

کولکتا:پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایڈن گارڈن میں پریکٹس

کولکتا......پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایڈن گارڈن میں ٹریننگ سیشن جاری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کل سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔

گرین شرٹس کولکتا کے ایڈن گارڈن میں ٹریننگ میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سیشن کے بعد شاہد آفریدی پریس کانفرنس کریں گے۔

ورلڈ ٹی20میں پاکستان کا پہلا میچ 16 مارچ کو ہو گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایونٹ کا اہم ترین میچ ایڈن گارڈن میں 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے گذشتہ روز بھارت پہنچی تھی۔

مزید خبریں :