صحت و سائنس
07 جون ، 2012

پیاس میں کمی کیلئے مشروبات کے مقابلہ میں کافی زیادہ مفید ہے،ماہرین

پیاس میں کمی کیلئے مشروبات کے مقابلہ میں کافی زیادہ مفید ہے،ماہرین

کینبرا…آسٹریلوی ماہرین نے پیاس میں کمی کے لیے مشروبات کی بجائے چائے اور کافی کو زیادہ سودمند قرار دیا ہے۔ آسٹریلوی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں یہ ثابت کیا ہے کہ چائے اور کافی کا استعمال پینے کے مشروبات کی نسبت پیاس میں زیادہ کمی کا باعث ہوتا ہے۔ آسٹریلین تحقیق کار ڈاکٹر سپیرو ٹینڈس نے بتایا کہ پچھلے 30 سالوں سے بوتلوں کا استعمال ایک فیشن بن چکا ہے جس کو نوجوان نسل میں مقبولیت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے جسم کو روزانہ 2 لیٹر تک محلول کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لیے ضروری نہیں کہ وہ پانی ہی ہو بلکہ یہ کافی اور چائے بھی ہو سکتی ہے۔ وکٹوریہ کی لاٹروب یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹر سپیرو ٹینڈس کے مطابق جسمانی ضرورت کے بہتر پانی کا وافر مقدار میں استعمال درست نہیں ہے۔ انہوں نے دن میں آٹھ گلاس پانی کا استعمال جسم کے لیے فائدے مند قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ آج سے 30سال قبل پلاسٹک بوتلیں بالکل نظر نہیں آتی تھیں جبکہ آج یہ صرف فیشن بن چکا ہے۔ ڈاکٹر سپیرو ٹینڈس نے بتایا کہ ہمارا اس تحقیق کا مقصد لوگوں کو اس بات سے آگاہ کرنا ہے کہ پانی کی بجائے چائے اور کافی کا استعمال جسم میں پیاس کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے پیاس بجھانے کے لئے مختلف پھلوں اورسبزیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ مختلف جوسز وغیرہ ۔

مزید خبریں :