دلچسپ و عجیب
24 مارچ ، 2016

نیویارک اور تھائی لینڈ کے آٹو شو میں شان دار گاڑیوں کی نمائش

نیویارک اور تھائی لینڈ کے آٹو شو میں شان دار گاڑیوں کی نمائش

نیویارک...... نیویارک اور تھائی لینڈ کے آٹو شو میں پیش کی گئیں ایک سے بڑھ کر ایک مہنگی گاڑیاں، جدید ڈیزائنز کی گاڑیاں دیکھنے لوگ کھنچے چلے آئے۔

جدید ماڈل اور دلکش ڈیزائن کی چمچماتی گاڑیاں، تھائی لینڈ میں شروع ہو گیا سالانہ موٹر شو، جہاں پیش کی گئیں ایک سےبڑھ کر ایک لگژری گاڑیاں، گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر بائیکس بھی لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنی ہوئی ہیں۔

دوسری جانب نیویارک میں بھی چمچماتی گاڑیوں کا میلا سج گیا ہے، آٹو شو میں مختلف کمپنیاں 50 سے زائد نئے ماڈل کی کاروں کی نمائش کر رہی ہیں، لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کاروں میں بھی شائقین دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :