دنیا
26 مارچ ، 2016

’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ نے ناول مسترد کے خط شائع کر دیے

 ’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ نے ناول مسترد کے خط شائع کر دیے

لندن.....جنگ ویب ڈیسک.....برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شہرہ آفاق کتاب ’ہیری پوٹر‘ کی مصنفہ جے کے راؤلنگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو ایسے لیٹرز اپ لوڈ کیے ہیں جو انھیں ناشروں نے اس وقت بھیجے تھے جب انھوں نے اپنا پہلا ناول شائع کرنے کی کوشش کی تھی۔

مصنفہ کو یہ مسترد کرنے کے خطوط ان کے ناول ’دا ککوز کالنگ‘ کے حوالے سے موصول ہوئے تھے جو بالآخر 2013 میں شائع ہو گیا تھا۔ٹوئٹر پر یہ خطوط پوسٹ کرتے ہوئے راؤلنگ نے یہ بھی لکھا کہ انھوں نے یہ قدم اچھے منصنفوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اٹھایا ہے۔

دا ککوز کالنگ، جس نے چھپنے کے بعد خاصی کامیابی حاصل کی تھی، اس کے بارے میں اپنے خط میں کانسٹیبل اینڈ روبنسن نامی پبلشنگ ہاؤس نے لکھا تھا کہ ’یہ شائع نہیں ہو سکتا۔‘

دوسرا خط کریمی دی لا کرائم پبلشر کی جانب سے تھا۔ انھوں نے فقط یہ لکھا تھا کہ اب ان کا الحاق سیورن ہاؤس پبلشر کے ساتھ ہو گیا ہے اور وہ فی الوقت نئی درخواستیں وصول نہیں کر سکتے۔‘
ٹوئٹر پر رولنگ کے 70 لاکھ سے زائد فالورز ہیں اور یہ خطوط انھوں نے اپنے ایک مداح کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر پوسٹ کیے ہیں۔

مزید خبریں :