صحت و سائنس
26 مارچ ، 2016

جڑواں پاکستانی بچیوں کی سعودی عرب میں سرجری کی تیاری

 جڑواں پاکستانی بچیوں کی سعودی عرب میں سرجری کی تیاری

کراچی...جنگ ویب ڈیسک...... سعودی عرب کے طبی ماہرین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے دو ننھی جڑواں پاکستانی بچیوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے سرجری کی تیاری شروع کردی ہے۔

خلیجی اخبار’العربیہ‘ کے مطابق سرجری کا عمل آئندہ ہفتے کے روز ریاض میں وزارت برائے نیشنل گارڈز کے زیراہتمام شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں قائم شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں کیاجائے گا۔ ماہرین توقع ظاہر کی ہے کہ جڑیاں بچیوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے آپریشن کی کامیابی کے 80 فی صد امکانات موجود ہیں۔

دونوں جڑواں پاکستانی بچیاں فاطمہ اور مشاعل شاہ عبداللہ چلڈرن اسپتال میں داخل ہیںجہاں آپریشن سے قبل ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔

ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا ہےکہ دونوں جڑواں بچیوں کا مجموعی وزن 20 کلو گرام ہے اوران کی سرجری کی کامیابی کے 80 فی صد امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں بچیاں سینے اور پیٹ سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان کے سینے اور جگر کے وال باہم متصل ہیں۔ اپریشن کا مرحلہ سات گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے جس میں کم سے کم 20 سرجن حصہ لیں گے۔

یاد رہےکہ جڑواں پاکستانی بچیاں فاطمہ اور مشعل تین مارچ کو ریاض پہنچائی گئی تھیں جہاں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سرکاری سطح پران کے علاج کے احکامات جاری کیے تھے۔ جڑواں بچیوں کے والدین نے سعودی حکومت کی جانب سے ان کی بچیوں کے علاج میں معاونت پرخصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید خبریں :