08 جون ، 2012
اسلام آباد …جعلی و نقلی اشیاء کی خرید و فروخت کے خلاف اسلام آباد میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت وفاقی وزیر برائے ریگولیشن و سروسز فردوس عاشق اعوان اور ادارہ برائے حقوق املاک دانش کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر حمیداللہ جان آفریدی نے کی۔ ادارہ برائے حقوق املاک دانش کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی چائینہ چوک سے شروع ہو کر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جعلی اور نقلی اشیا ء کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔