انٹرٹینمنٹ
25 مئی ، 2016

پرینکا چوپڑا بانڈ گرل بننے کی خواہشمند

پرینکا چوپڑا بانڈ گرل بننے کی خواہشمند

 


بالی ووڈکے بعد ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی پرینکا چوپڑا نے بانڈ گرل بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوال پراپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ پہلے میں ولن کا کردار کرنا چاہتی تھی، جو ہالی ووڈ فلم’بے واچ‘سے پورا ہو گیا اور اب میں ہالی ووڈ فلم جیمز بانڈ میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق جیمز بانڈ کی نئی سیریز میں بانڈ گرل کیلئے کئی ہالی ووڈ اداکاراؤں سمیت پرینکا چوپڑا کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

 واضح رہے پرینکا چوپڑا ہالی ووڈ فلم’بے واچ‘ کی تیاری میں مصروف ہیں ، جو اگلے سال 19مئی کو سینما گھروں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید خبریں :