پاکستان
31 مئی ، 2016

این ایف سی ایوارڈ 2015ء میں ختم ہو چکا ، رضا ربانی

این ایف سی ایوارڈ 2015ء میں ختم ہو چکا ، رضا ربانی

 


چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایورڈ 2015ء میں ختم ہو چکا ہے،اس کے بغیر بجٹ کا آنا مناسب نہیں، صوبوں کو اختیارات کی منتقلی مرکزیت پسند مائنڈ سیٹ کو قبول نہیں۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اختیارات کی منتقلی کی سب سے زیادہ مخالفت ان اداروں نے کی جنہیں بیرون ملک سے فنڈ زآتے تھے، اٹھارہویں ترمیم میں ترمیم کرکے صوبوں کے اختیارات بڑھائیں، نہ کہ اسے سلب کریں۔


انہوں نے مزید کہا کہ خدارا ایسا نہ کریں اگر کیا تو اپ اگ سے کھیل رہے ہونگے۔ملک میں قوم پرستوں کی تحریکیں ہیں۔ اگر صوبائی خودمختاری کو سلب کرنے کی کوشش کی تو نیا پینڈورا بکس کھولیں گے، پھر نظام کو بھول جائیں گے۔وفاق کے لالے پڑے ہوں گے۔


میاں رضا ربانی نےکہاکہ این ایف سی ایوارڈپر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، ایوارڈ اس لیے نہیں ہوسکے کیونکہ ایک صوبے نے ابھی تک اس کے لیے ممبر نہیں دیا،این ایف سی ایوارڈ 2015ء میں ختم ہو گیا، دوسرا بجٹ آئے گا یہ مناسب نہیں، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم اپنا کلچر اپنانے کو تیار نہیں، مگر یاد رکھیں ثقافت باہر سے درآمد نہیں کی جاسکتی۔

مزید خبریں :