پاکستان
09 جون ، 2012

اسلام آباد: پی آئی اے کے طیارے کو دوران پرواز فنی خرابی پرواپس اتار لیا گیا

اسلام آباد … اسلام آباد سے دبئی جانے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو دوران پرواز فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر واپس اتار لیا گیا۔دبئی جانے والی مسافر پرواز پی کے 211 آج دن ایک بجے روانہ ہوئی،تقریباً 50 منٹ بعد یہ پرواز واپس اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارلی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کے الیکٹرانک نظام میں دوران پرواز خرابی پیدا ہو گئی تھی، طیارے کو مسافروں سے خالی کراکے، ایوی ایشن کے ماہر الیکٹریشنز نے معائنہ کیا، طیارے کی روانگی میں شام ساڑھے 5 بجے تک تاخیر کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :