04 جون ، 2016
چین میں مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ (Warcraft)کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔
دار الحکومت بیجنگ میں منعقد ہونے والے اس رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر میں پاؤلا پیٹن سمیت فلم کی کاسٹ میں شامل دیگر فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل،پاؤلا پیٹن،بین فوسٹر،ڈومینک کوپر،ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔
تھامس ٹْل اور چارلس روون کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔