کھیل
07 جون ، 2016

سرینا ولیمز امیر ترین خاتون ایتھلیٹ قرار

سرینا ولیمز امیر ترین خاتون ایتھلیٹ قرار

 


ٹینس کورٹ میں ماریہ شراپوا کو ٹف ٹائم دینے والی سرینا ولیمز نے پیسے کے کھیل میں بھی روسی حسینہ کو پیچھے چھوڑ دیا، امریکی میگیزین فوربز نے سرینا ولیمز کو امیر ترین خاتون ایتھلیٹ قرار دے دیا ۔


روسی حسینہ کے لئے ایک کے بعد ایک جھٹکا ،پہلے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کھیل سے دوری اور اب ماریہ شراپوا سے ان کا ایک اوراعزاز چھن گیا۔


امریکی جریدہ فوربز کی تازہ فہرست کے مطابق سیرینا ولیمز دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں ہیں۔


سرینا ولیمز نے پچھلے بارہ مہینے میں دو ارب نوے کروڑ روپےکمائے ہیںاور گیارہ سال سے امیر ترین خاتون ایتھلیٹ کہلائی جانے والی روسی حسینہ کے کھاتےمیں پچھلے سال میں دو ارب انیس کروڑ روپے آئے ہیں ۔

مزید خبریں :