دلچسپ و عجیب
09 جون ، 2016

’مرغیاں پالو اور غربت مٹاؤ‘بل گیٹس کا منصوبہ

’مرغیاں پالو اور غربت مٹاؤ‘بل گیٹس کا منصوبہ

 


مرغیاں پالو اور غربت مٹاؤ۔مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے غربت سے نمٹنے کے لیے منصوبے کا اعلان کردیا ۔ غریب ممالک کو ایک لاکھ چوزے عطیہ کیے جائیں گے۔


نیویارک شہر میں منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں پانچ ڈالر کا ایک چوزا فروخت ہوتا ہے جو غربت کے شکار خاندانوں کے اسکول فیس اور کھانے کے اخراجات پورے کرکے انہیں غربت سے نکالنے میں معاون ہو سکتا ہے ۔


یہ مرغیاں برکینا فاسو اور نائیجریا سمیت مغربی افریقی ممالک بھیجے جائیں گے ۔ جہاں اس وقت پانچ فیصد گھروں میں مرغیاں پالی جاتی ہیں اور اسے تیس فیصد تک بڑھا دیا جائے گا ۔

مزید خبریں :