09 جون ، 2016
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو شیشے کی درآمد پرپابندی سے متعلق اقدامات کیلئے ایک ماہ کاوقت دےد یا ۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے شیشہ نوشی پر پابندی سے متعلق قانون سازی پررپورٹ بھی طلب کر لی ۔
جسٹس مقبول باقر نے شیشہ نوشی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران یہ ریمارکس دیے کہ حکومت کوشیشے کی درآمد میں پابندی کیلئے کتنا وقت چاہئے ؟؟حکومت جتنی تاخیر کرے گی ، اتنے لوگ ناسور سے مرجائیں گے۔
وفاقی و صوبائی حکومتوں کےوکلا نے بتایاکہ عدالتی حکم کے بعد شیشہ نوشی پر مکمل پابندی ہے۔سپریم کورٹ میں جسٹس گلزار احمد کی سربرہائی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
وفاق کے وکیل سہیل محمود نے کہا وزارت صحت نے شیشے کی درآمد پرپابندی تجویز کرکے معاملہ وزارت کامرس کو بھجوا دیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے تمام صوبوں اوروفاق کےآئی جیز پولیس سے شیشہ سنٹرز کےخلاف کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرتےہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔