دنیا
10 جون ، 2016

فوربز کی100 با اثر خواتین میں 6 مسلمان بھی شامل

فوربز کی100 با اثر خواتین میں 6 مسلمان بھی شامل

 


امریکی جریدے فوربز کی100 با اثر خواتین کی فہرست میں 6 مسلمان خواتین نے بھی جگہ بنائی ہے ۔


امریکی جریدے فوربز نے ایسی ہی بااثر 100 خواتین کی فہرست جاری کی ہے، جس میں 6 مسلمان خواتین کے نام بھی شامل ہیں۔


بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا نام اس فہرست میں 26 ویں نمبر پر ہے، متحدہ عرب امارات کی وزیرشیخا لبنا القسیمی 43 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔


سعودی عرب کی بزنس وومن لبنا ایس اولیانا اس فہرست میں 65 ویں پوزیشن پر فائز ہیں جبکہ دبئی کی کاروباری خاتون ڈاکٹر راجہ عیسی الگرگ اس فہرست 91 ویں نمبر پر ہیں۔


ماریشس کی پہلی مسلمان خاتون صدر امینہ گریب فاکم 96 ویں اور انڈونیشیا کی سابق وزیر خزانہ اور عالمی بینک کی ایم ڈی سری ملیانی اندراوتی کا نمبر 37 واں ہے۔

مزید خبریں :