11 جون ، 2016
پنڈدادنخان کے قریب کھیورہ روڈ پر ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں ماں بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 18سالہ نوجوان اپنی ماں اور دو کمسن بیٹیوں کے ہمراہ کھیوڑہ کی طرف جارہاتھا کہ سامنے سے آنے والےٹرک سے ٹکراگیا ۔
حادثے میں نوجوان ، اسکی ماں اورایک کمسن بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک بیٹی شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس نے تینوں لاشوں اورزخمی بچی کو اسپتال منتقل کردیا ۔