انٹرٹینمنٹ
14 جون ، 2016

کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا ہوگئیں

کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا ہوگئیں

 


بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے شوہر سنجے کپور کی راہیں اب باقاعدہ طور پر جدا ہوگئی ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے باقاعدہ طلاق لے لی ہے جس کے بعد بچوں کے حوالے سے بھی معاہدہ باہمی رضا مندی سے طے پاگیا ہے۔


اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر اورمشہور بزنس مین سنجے کپور سے طلاق لینے کے لیے 2014ء میں عدالت سے رجوع کیا تھاجس کے بعد دونوں میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے۔


معاہدے کے مطابق بچوں کے نام 10 کروڑ کی رقم جمع کرائی گئی ہے جسے بچوں پر خرچ کیا جائے گا اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی والد کے ذمے ہوں گے جبکہ شادی کے زیورات اور تحائف کرشمہ کپور کی ملکیت ہونگے۔


معاہدے کے تحت بچے اپنی والدہ کرشمہ کپور کے پاس ہی رہیں گے لیکن سال میں 3 ماہ اپنے والد کے ساتھ گزار سکیں گے۔


واضح رہے یہ جوڑی سن 2003میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی لیکن کرشمہ کپورفلم نگری میں کامیابیوں کی طرح نجی زندگی میں کامیابی حاصل نہ کرسکیں اور شادی کے 9 سال بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا۔

مزید خبریں :