دلچسپ و عجیب
14 جون ، 2016

اسلام آباد کے ہاتھی کی آزادی کی صدا پارلیمنٹ میں بلند

اسلام آباد کے ہاتھی کی آزادی کی صدا پارلیمنٹ میں بلند


اسلام آباد کے چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی آزادی کی صدا پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں بلند ہو گئی۔کاون نامی ہاتھی کی عمر 32 سال ہے جسے 31سال پہلے جب وہ ایک سال کا تھا، پاکستان لایا گیا۔


یہ ہاتھی سری لنکا کی حکومت نے پاکستان کو تحفے میں دیا تھا،گزشتہ 31 سال سے یہ اسلام آباد کے چڑیا گھر میںرہتا ہے ،اس کی ساتھی ہتھنی جس کا نام سہیلیتھاکو مرے چار سال ہو گئے ہیں،کاون اکیلا ہے، اداس ہے،منتظر ہے کسی نئی سہیلی کا۔


کاون کی پریشانی کی کچھ اور وجوہات بھی ہیں، یہ نہ صرف زنجیروں میں جکڑا گیا بلکہ انتظامیہ کی لاپروائی کا بھی شکار رہا، کھلے آسمان تلے کاون کے ٹھکانے میں نہ کوئی چھت ہے اور نہ ہی اس کے کھانے پینے کا مناسب انتظام ہے،مگر ڈاکٹر کا دعویٰ ہے کہ کاون مکمل فٹ ہے۔


ملک کے اعلیٰ ایوانوں کے نوٹس لینے بعد کاون کو زنجیروں سے آزاد کر دیاگیا اور اس کے اردگرد ایک خندق کھود دی گئی، مہاوت کا دعویٰ ہے کہ سب ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں۔


پارلیمان میں تذکرے سے کاون کو زنجیروں کی قید سے آزادی تو مل گئی لیکن مناسب شیلٹر اور مادہ کی فراہمی کے لیے کاون اب بھی حکام بالا کی نظر کرم کا طالب ہے۔۔


 

مزید خبریں :