پاکستان
15 جون ، 2016

رحیم یار خان کے سستا رمضان بازار میں پولیس چینی فروخت کر نے لگی

رحیم یار خان کے سستا رمضان بازار میں پولیس چینی فروخت کر نے لگی

 


رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں سستا رمضان بازار میں پولیس نے ڈیوٹی کرنے کی بجائے عوام کو چینی فروخت کر نا شرع کر دی ہے۔


صادق آباد کے رمضان بازار میں صرف چینی پر پانچ روپے سبسڈی دی گئی ہے ۔ چینی کو حاصل کرنے کے لیے شہریوں کے پاس شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے اور صرف ایک شخص کو دو کلو چینی دی جاتی ہے۔


رمضان بازار کی انتظامیہ نے عوامی رش کے باعث پولیس اہلکاروں کو چینی فروخت کرنے پر لگا دیا ہےجبکہ ان کی ڈیوٹی رمضان بازار کی سیکورٹی کا خیال کرناتھی مگر اب وہ رمضان بازار میں چینی فروخت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :