16 جون ، 2016
دنیا بھر میں کئی ممالک اپنا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے کے لئے نت نئے اور انوکھے انداز اپناتے ہیں، تاہم اسی سلسلے میں اب بھارتیوں نے بھی ہزاروں کی تعداد میں ایک ساتھ قبائلی رقص کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔
بھارت کے شہر منڈلا میں 3ہزار سے زائد افراد نے 61دائروں میں کھڑے ہوکر’کرما ناچ‘ نامی قبائلی رقص کرنے کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔
اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس خواتین کے ساتھ مرد بھی بڑی تعداد میں ڈانس کرتے نظر آئے اوروہاں موجود لوگوں نے ڈھول اور مختلف موسیقی کے آلات بجا کرسماں ہی باندھ دیا۔