پاکستان
16 جون ، 2016

عید کی تیاری کیلئے خرچہ مانگنے پر شوہر نے خود کو آگ لگالی

عید کی تیاری کیلئے خرچہ مانگنے پر  شوہر نے خود کو آگ لگالی

 


گوجرانوالہ میں عید پر بچوں کے کپڑوں کی خریداری پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا۔ شوہر نے خود کو آگ لگالی،کہانی وہی پرانی، خرچے کا چرچہ ،برداشت جواب دے گئی ،اور ہمت ہارے شخص نے خرچہ مانگتی بیوی کو جواب خود کو آگ لگاکر دے دیا ۔


قریب آتی عید نے گوجرانوالہ میں ایک اور غریب گھرانے کو منہ چڑایا ،خاتون نے خریداری کے لیے شوہر سے پیسے مانگے، کہا اپنے اور بچوں کے لیے عید کے کپڑے بنانے ہیں، محنت کش عابد کے پاس بیوی کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا، پیسوں کا اصرار بڑھا تو دونوں میں تکرار بڑھی، بیوی کو سمجھانے بجھانے میں ناکامی پر عابد نے خود کو آگ لگالی ۔


عابد کو محلے دار قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے اسے فوری طور پرلاہور منتقل کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعدعابد کو لاہور منتقل کردیا گيا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

مزید خبریں :