17 جون ، 2016
بالی وڈ کی جانی مانی اداکارہ جوہی چاولہ اپنی آنے والی فلم میں نفسیاتی معالج کے کردار میں نظر آئیں گی۔
جوہی چاولہ فلم ”ہمیں تم سے پیار کتنا“ میں ماہر نفسیات کا کردار ادا کریں گی اور مرکزی کردار کرن ویر اور پریہ بنرجی نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اس فلم میں کرن ویر کے ڈاکٹر کے کردار میں نظر آؤں گی۔میرا کردار فلم کے کلائمکس میں آئے گا جب فلم میں آئے ٹوئسٹ کا انکشاف ہوتا ہے۔
تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے جب جوہی چاولہ ایک نفسیاتی معالج کے کردار میں نظر آئیں گی اس سے پہلے بھی وہ ڈیوڈ دھون کی سپر ہٹ کامیڈی فلم”دیوانہ مستانہ“میں ایک ڈاکٹر کا کردار نبھاچکی ہیں۔